نئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

انتھونی بلنکن کی بطور سیکریٹری خارجہ تعیناتی کی منظوری،امریکی سینیٹ سینیٹ میں انتھونی بلنکن کےحق میں 78 اور مخالفت میں 22 ووٹ پڑے نائب امریکی سیکریٹری خارجہ بھی رہ چکےہیں۔انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن اگر آئندہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آئے تو بھارت کےحوالے سے ہماری پالیسی واضح ہوگی۔ہمیں بھارت کے متنازعہ شہریت بل پر بھی شدید تحفظات ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق جنرل لائیڈآسٹن کو سیکریٹری دفاع نامزد کیا تھا اور سینیٹ نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ابق جنرل لائیڈآسٹن امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاہ فام وزیر دفاع ہوں گے۔لائیڈآسٹن عراق میں امریکی فوج کے سربراہ تھے اور 2016 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔ جینیٹ یلن وزیر خزانہ اور ایورل ہینز کو ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس نامزد کیا گیا ہے، سفارت کاری کا 35 سالہ تجربہ رکھنے والی لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو اقوامِ متحدہ میں امریکا کی سفیر نامزد کیا گیا ہے۔
AMRICA FOREIN MNISTER ANTHONY BLINKIN

اپنا تبصرہ بھیجیں